شیری رحمان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمان اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پارلیمان اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال پورے ہونے پر پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک افواج کے شہداء کو خراج پیش کرتی ہوں، آپریشن رد الفساد کی کامیابی میں پاک افواج کا خون شامل ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو امن اور خوشحالی کی سرزمین بنانے کا عہد کرنا ہے، ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کے چیلینجز کو ہم سب نے مل کر نمٹنا ہے اور خطے میں بھرتی ہوئی کشیدگی کو بھی سنبھالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے