واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ڈسکٹاپ صارفین کی بڑی خواہش پوری

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ ڈیسکٹاپ صارفین کی دیرینہ  خواہش پوری کر دی گئی ہے۔  کمپنی نے اپنی نئی  اپ ڈیٹ میں  اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے جس کا انہیں کافی عرصے سے انتظار تھا۔

تفصیلات کے مطابق اب ڈیسک ٹاپ صارفین ’ کال ریکویسٹ اکاؤنٹ انفو‘ کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فیچر کے ذریعے کمپنی سے جب چاہیں اپنی اکاؤنٹ کی تمام تر تفصیلات طلب کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کےلیے پیش کیا گیا تھا، تاہم اب اس کا دائرہ کارواٹس ایپ ڈیسک ٹاپ تک وسیع کردیا گیا ہے اور یہ آنے والی اپڈیٹ میں تمام صارفین کے لیے دست یاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اپنے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کنندگان کو واٹس ایپ کو ایک درخواست کرنی پڑے گی، جس کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق تمام تر معلومات بشمول اکاؤنٹ ایکٹویٹی انفارمیشن، پرائیویسی سیٹنگز کے ساتھ ان ڈیوائسز کی تفصیلات بھی حاصل کرسکیں گے جن کے ذریعے وہ اب تک اس میسجنگ ایپ تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے