چینی

چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اسلام اباد (پاک صحافت) چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیرا اسماعیل خان میں شہر کے مختلف مقامات پر گوداموں میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ شہریوں نے چینی کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، دکان داروں کا کہنا تھا کہ چینی بہت ہے، ذخیرہ اندوزوں نے چھپائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ حکومت تعاون کرے، چھپائی گئی چینی نکلے گی تو اور سستی ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 190 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، کوئٹہ میں ایک کلو چینی 5 روپے کمی کے بعد 220 روپے کی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے