اسحاق ڈار

چینی بینک کی پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار پھر دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس رقم کے آنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کے مطابق اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے