شازیہ مری

عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دیوار سے لگ چکے، شازیہ مری

خان گڑھ  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دیوار سے لگ چکے، ہم یہی پیدا ہوئے، یہی جیئیں گے اور یہی مریں گے، میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے، ایسا نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطاق وفاقی وزیر شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کر لیا، تم تو کہتے تھے خودکشی کر لوں گا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی، حکومت پاکستان کی آئینی ذمے داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کو سہارا دے، پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پا رہا۔ حکومت تمام غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نہیں کہتے قبر میں سکون ملتا ہے، غریبوں کو سکون دینا حکومت کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے