چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8  ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں داؤد ایڈووکیٹ نے 8 ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر بطور فریق شامل ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کر کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا جس کے لیے 8 رکنی غیر آئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے