کیا آپ چیٹ جی پی ٹی کو اسمارٹ فونز پر مفت استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ چیٹ جی پی ٹی کو اسمارٹ فون پر مفت استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کے لیے فون میں کسی ویب براؤزر جیسے گوگل کروم پر اوپن اے آئی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ اس ویب سائٹ پر سب سے اوپر موجود ٹرائی چیٹ جی پی ٹی بینر پر کلک کریں اور وہاں اپنے ای میل ایڈریس اور فون نمبر سے ایک نیا اکاؤنٹ بنائیں۔

فون کے ویب براؤزر پر chat.openai.com یو آر ایل سے آپ براہ راست بھی چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، مگر اسے استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے۔ جی میل یا مائیکرو سافٹ ای میل اکاؤنٹ سے چیٹ جی پی ٹی پر اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ چیٹ باکس میں چیٹ جی پی ٹی سے اپنا کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور وہ اس کے مطابق جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ابھی تک اوپن اے آئی نے آئی فونز یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی آفیشل ایپ تیار نہیں کی اور فی الحال اسے صرف ویب براؤزر پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اوپن اے آئی نامی کمپنی کے تیار کردہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی (چیٹ بوٹ) نے گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈز بنا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے