مریم اورنگزیب

16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا۔ یاد  رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس بیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاری پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا  ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس  گزر جانے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کونہیں بھول سکے۔اس دن کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا ، جب بزدل شرپسند عناصر نے نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ   سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشتگردی کےخلاف متحد کیا۔ بحیثیت قوم ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلیے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے