اسرائیلیوں کو بحرین میں آنے پر کوئی خطرہ نہیں، بحرین میں اسرائیلی سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی: بحرینی وزیر

اسرائیلیوں کو بحرین میں آنے پر کوئی خطرہ نہیں، بحرین میں اسرائیلی سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی: بحرینی وزیر

بحرین کے وزیر صنعت وتجارت وسیاحت زاید بن راشد الزیانی نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو بحرین میں آنے پر کوئی خطرہ نہیں، بحرین میں اسرائیلی سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی اور انہیں مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیر صنعت وتجارت وسیاحت زاید بن راشد الزیانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست میں تیار ہونے والی مصنوعات اور فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں کی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

اسرائیلی ریاست کے دورے کے دوران تل ابیب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بحرینی وزیر تجارت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں کی مصنوعات کے بارے میں کہا کہ وہ تمام مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات سمجھتے ہیں اور وہ غرب اردن اور اسرائیل میں تیار ہونے والی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

عبرانی نیوز ویب پوٹل ‘واللا’ نے سیایس تجزیہ نگار باراک رافیڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ منامہ یہودی کالونیوں اور اسرائیلی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتا۔

الزیانی کا مزید کہنا تھا کہ بحرین چاہتا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں بحرین میں سرمایہ کاری کریں، ان کا کہنا تھا کہ بحرین کی طرف سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی کھلی آزادی حاصل ہے اور ہم کسی قسم کی پابندیاں اور شرائط عاید نہیں کرتے۔

 ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں بحرینی وزیر صنعت و سیاحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو بحرین میں آنے پر کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم اسرائیلی سیاحوں کو اپنے ملک میں فول پروف سیکیورٹی اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے، اسرائیلیوں کو منامہ آنے پر کسی قسم کا خوف کھانے کی کوئی ضرورت  نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے