مریم اورنگزیب

چیف جسٹس متنازع بن گئے، ان کو استعفی دے دینا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس متنازع بن گئے ہیں ان کو استعفی دے دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی مرضی کے مطابق فیصلے ہوسکتے ہیں نہ ہی انتخابات، آر ٹی ایس کے ذریعے ایک شخص کو مسلط کر کے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا آج کا فیصلہ بہت اہم اور عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے، یہ پیٹیشن خارج ہوچکی تھی جس پر بینچ نہیں بن سکتا تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے پیٹیشن خارج ہونے کے باوجود بینچ بنایا گیا۔ جب پیٹیشن مسترد ہوچکی تو فیصلہ کیسا؟ سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے کیس سے انتخابات کیلئے ازخود نوٹس نکل آیا، جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت نہ مانے وہ عوام کیا مانے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کا معاملہ نہیں رہا، سیاسی جماعتیں کبھی بھی انتخابات سے نہیں بھاگتیں، ججز کی اکثریت نے کہا تھا کہ فل کورٹ بنایا جائے۔ ایک آئین شکن لاڈلے کی سہولت کاری قبول نہیں، لاڈلے نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کروائی۔ اختیارات کا ناجائز استعمال، آئین کی مرضی کی تشریح قبول نہیں، کیونکہ عمران خان نے تو کہہ دیا الیکشن کرانے ہیں۔ پہلے ہی 90 روز میں انتخابات کی شق کی خلاف ورزی ہوچکی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے تفصیلی نوٹ سے سب کلیئر ہوگیا ہے۔ اب سوال تو بنتا ہے 13 جماعتوں کو کیوں نہیں سنا گیا۔ عدالتی کارروائی سیاست پر اثر انداز ہو تو کیسے تسلیم کیا جائے۔ یہ کیسے مانیں کہ عمران خان کا خط آئینی اور چوہدری شجاعت کا خط غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے