فہد مصطفی

بھاتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں مسلسل شکست پر فہد مصطفیٰ نے IPL کی ٹرولنگ کردی

کراچی (پاک صحافت) بھارتی ٹیم کو مسلسل شکست پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار  و میزبان فہد مصطفی نے آئی پی ایل کی ٹرولنگ کردی۔  خیال رہے کہ اداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں آئی پی ایل پر خوب ہنستے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی نے نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ آئی پی ایل پر خوب ہنسے۔ خیال رہے ک فہد مصطفی نے اپنی ٹوئٹ پیغام میں کچھ لکھا نہیں  بلکہ بس مختصراً ’آئی پی ایل‘  لکھا اور ساتھ ہی  قہقہے والی ایموجیز کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس پر فہد مصطفی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی ایل کی ٹرولنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے