شہبازشریف

وزیراعظم کل ایم 6 حیدر آباد سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر حیدر آباد پہنچیں گے، جہاں وہ ایم 6 حیدر آباد سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم 6 موٹر وے کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سول ایوی ایشن آڈیٹوریم حیدر آباد میں ہوگی۔ تقریب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔ 306 کلومیٹر ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق ایم 6 منصوبہ 33 ماہ میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف منگل کی دوپہر ڈیڑھ بجے حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ منصوے کی تعمیر سے قبل مٹیاری، نوشہرو فیروز میں اربوں کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ موٹر وے کرپشن کیس میں ایک درجن سے زائد افسران گرفتار ہیں۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت پولیس کی ٹیمیں موٹروے کرپشن کیس کی تفتیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے