مریم نواز

چیف جسٹس تب جذباتی نہیں ہوئے جب مجھے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس تب جذباتی نہیں ہوئے جب 3 سے 4 مہینے مجھے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا، وہ ریفرنس آج تک فائل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں الیکشن کیس چل رہا تھا تو دیکھا چیف جسٹس صاحب جذباتی ہوگئے، چیف جسٹس صاحب آپ کو اس وقت بھی جذباتی ہونا چاہیے تھا جب اقامہ رکھنے پر وزیراعظم کو نکالا گیا، اس وقت جذباتی ہونا تھا جب باپ کا ساتھ، اصول کا ساتھ دینے پر بہوؤں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کی تارئخ میں 40 سال آمریت رہی ہے، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی، 4 ڈکٹیٹر آئے اور دھونس دھاندلی سے مدت پوری کی۔ ستم ظریفی ہے کسی عدالت نے ہمت نہیں دکھائی کہ ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے