ڈالرز

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق 70 کروڑ ڈالرز کی رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد آج موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے