قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگوٹھا فریکچر، پاکستان-نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگوٹھا فریکچر، پاکستان-نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور کپتان بابر اعظم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوئے۔

پی سی بی نے بتایا کہ کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں ہستپال منتقل کیا گیا جہاں ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق فریکچر کے باعث بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی جسمانی تربیت جاری رکھیں گے جبکہ اس دوران میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہوگی اور اس کا آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بابر اعظم کی انجری پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونا مایوس کن ہے تاہم یہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے پر بہت افسردہ ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
شاداب خان (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدرعلی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے