مراد علی شاہ

الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا۔ ان کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، جب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جن ججز نے انکار کیا ان کے علاوہ فل کورٹ بنائیں، الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018ء والی صورت حال ہو، الیکشن ضرور ہونے چاہئیں، الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی پاور اور حدود کا تعین کیا گیا ہے، ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بی آئی ایس پی کے تحت کم قیمت میں آٹا لوگوں کو دے رہی ہے، بحران کے باوجود آٹا 65 روپے کلو دے رہے ہیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے