شہبازشریف

وزیراعظم کا ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 8 فروری کو متوقع دورہ ترکیہ کے دوران زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے، اس دوران شہباز شریف اور بلاول بھٹو انقرہ بھی جائیں گے، جہاں وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق انقرہ میں موجود سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے