انوار الحق کاکڑ

بزور طاقت اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی میں نہ رہیں۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بزورطاقت اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی میں نہ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ خوشی کا موقع ہے کیونکہ چیئرلفٹ حادثہ کے طالب علموں کو ﷲ تعالی نے نئی زندگی دی ہے، یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پوری قوم پریشانی اور خوف و خدشات کا شکار تھی کیونکہ ان طالب علموں کی زندگی کا معاملہ تھا یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ پاکستان کا چہرہ ہیں، ہم نے مربوط انداز میں کوشش کرکے اپنے مستقبل کو بچایا، یہ بچے میرے بیٹے جیسے تھے، ان کو اس حالت میں دیکھ کر افسردگی بڑھ جاتی۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ تلخ واقعات ہماری زندگی میں آتے رہتے ہیں، گذشتہ روز وزیرستان میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، پاک فوج، پولیس، سیاستدانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے، یہ شہداء ہمارے خونی رشتہ داروں سے بڑھ کر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ان کے ساتھ مضبوط سماجی معاہدہ ہے، پاکستانیت وسیع لفظ ہے، شہریوں کو صحت، تعلیم کی سہولیات، روزگار اور باعزت زندگی کا موقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے