خنجراب بائی پاس

خنجراب بائی پاس تین سال بعد دوبارہ کھل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کی بندش کے بعد تجارت اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک خنجراب پاس کے ذریعے یکم اپریل سے 30 نومبر کے دوران پورا سال تجارتی و سفری سرگرمیوں کو انجام دیتے ہیں۔ معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کی وادی سُست کے سرحدی مقام سے چین کے سنکیانگ ریجن روزانہ بس روانہ ہوتی ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے چین اور پاکستان کی قیادت کو خنجراب پاس کھلنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین سال سے پاک چین بارڈر خنجراب بائی پاس کے بند ہونے سے ملک بھر کے ہزاروں تاجر بے روزگار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر بھی گہرا اثر پڑا تھا۔ لیکن اب خنجراب بائی پاس کے دوبارہ کھلنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے