چیئرمین

چیئرمین پیپلزپارٹی کی ذوالفقار بھٹو کی مزار پر حاضری

لاڑکانہ (پاک صحافت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور بانی پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی ہے۔ انہوں نے برسی کی مناسبت سے خصوصی فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گڑھی خدابخش میں واقع بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان پر حاضری دی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر انہوں نے خصوصی فاتحہ خوانی کی ہے۔ جبکہ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شاہنواز بھٹو سمیت دیگر کی قبروں پر بھی حاضری سی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے وقت کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ یاد رہے کہ آج پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے