شیری رحمان

وفاقی حکومت کشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ وفاقی سطح پر الیکشن میں دھاندلی کی سازش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا آزادکشمیر میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے پابندی کے باوجود انتخابی جلسوں میں شرکت کرنا الیکشن کمیشن کی توہین ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر نے الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کی توہین کی، الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد ان کو کشمیر سے نکل جانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود وزیر کی جلسوں میں شرکت الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم عمران خان خاموش رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے