شاہد خاقان

چیئرمین نیب بتا دیں کہ وہ کس کے غلام ہیں؟ شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور  پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ نیب سے گھبراتے ہیں نہ کیسوں سے گھبراتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا  ہے کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا دو سال سے کیس چل رہا ہے،اگر ججمنٹ پڑھ لی جائے تو شاید چیئرمین نیب کو شرم آجائے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کاکہنا تھا کہ وہ نہ نیب سے گھبراتے ہیں، نہ مقدمات سے گھبراتے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کےمطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو وزراء کہتے تھے ہم نے انہیں پکڑا ہے وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، کرپٹ تو حکومت میں بیٹھے ہیں کتنے وزیروں کو نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کا ذمہ دار کون ہے؟ ای سی سی کے فیصلوں کےمطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں۔ چیئرمین نیب بتا دیں وہ کس کے غلام ہیں؟ وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے