حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی لیاری سمیت کراچی کے عوام کے حقوق کی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی، گرفتاریوں اور دھمکیوں سے ہم ڈرتے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے ایم پی اے سید عبدالرشید کے خلاف سیاسی مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید کے خلاف سیاسی مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ایم پی اے لیاری کے عوام کی امید ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فی الفور ایم پی اے سید عبدالرشید کے خلاف سیاسی مقدمہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔ مقدمات گرفتاریوں سے حق دو کراچی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ اپنے عملے کا قبلہ درست کریں اور لیاری کے بدترین سیوریج کے مسائل حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے