شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے 2023ء کو نوجوانوں کا سال قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 2023ء کو نوجوانوں کا سال قرار دیدیا۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی اور قابل بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ ہم نے یوتھ پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو بلاسود آسان شرائط پر قرض دیے گئے، نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم دلوائی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم بنا تو ملک شدید معاشی مشکلات میں تھا، ملک میں سیلاب آیا ہوا تھا لیکن ہم نوجوانوں نظر انداز نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ زراعت سمیت آئی ٹی کے شعبے بھی یوتھ پروگرام میں شامل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے