کمانڈرجنرل کینتھ ایف میکنزی

امریکی جنرل کا بیان ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں ہیں

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی مرکزی قوتوں سینٹ کوم کے کمانڈرجنرل کینتھ ایف میکنزی  کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں تا ہم اگر ضرورت پڑی تو ہم جوابی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لبنان میں ایل بی سی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں امریکی جنزل میکنزی نے بتایا کہ واشنگٹن گزشتہ 2 برسوں سے ایران میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تا ہم  جو بائڈن انتظامیہ اس طریقہ کار کا اس وقت جائزہ لے رہی  ہے۔

امریکی جنرل کینتھ ایف میکنزی نے یمن میں ایرانی تعاون کے حامل حوثیوں کے سعودی عرب کے برخلاف آپریشن کو ایک حملہ آور کاروائی قرار دیا ہے۔

ایران کی پراکسی وار کے کرتے دھرتوں کے عراق میں ہماری قوتوں کے خلاف آپریشنز  کے بھی ایک قوی احتمال کے ساتھ ایک حملہ آور کاروائی ہونے  کا ذکر کرنے والے امریکی جنرل نے  بتایا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں انتقامی دھمکیوں کے بر خلاف امریکی افواج ہر طرح کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے کے سمندروں میں تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مسلسل خدمات ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے