چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر ارکان بھی شریک تھے جبکہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا عظیم دوست ہے، ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کیلئے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں اپنے ایرانی بھائیوں سے ملاقات کی خوشی ہوئی تھی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ کے دورے پر بہت خوشی ہوئی، پارلیمنٹ ہاوس میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، پارلیمانی سفارتکاری تمام مسائل کے حل کا بہترین فورم ہے، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان سے مل کر کام کررہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے مزید کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے