میٹاورس

انسانیت مستقبل میں میٹاورس میں منتقل ہو جائے گی، مارک زکربرگ کا دعویٰ

کیلیفورنیا (پاک  صحافت) مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانیت مستقبل میں میٹاورس میں منتقل ہو جائے گی۔ حقیقی دنیا ایسی دنیا کے لیے چھوڑ دے گی جو اس نے خود بنائی ہوگی اور جس کو وہ مکمل طور پر قابو کرتی ہوگی۔ ایک ایسا موقع آئے گا جہاں ورچوئل دنیا اتنی عمیق اور آسان ہوگی کہ ہم اس کو چھوڑنا نہیں چاہیں گے اور یہ وہ موقع ہوگا جب یہ میٹا ورس بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق  م فیس بک- جس کا نام بدل کر میٹا کردیا گیا- کے بانیارک زکر برگ نے ٹیک پوڈکاسٹر لیکس فرائڈمین سے متعدد موضوعات بشمول میٹاورس کے مستقبل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورچوئل ریئلٹی کے ماحول ابھی اس سطح پرنہیں ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ 2 ڈی اسکرین پر ڈیجیٹل دنیا میں ہی اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زکربرگ نے کہا کہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ میٹا ورس ایک جگہ کے متعلق ہے لیکن اس کی ایک تعریف وقت کے متعلق ہے جب عمیق دنیائیں ہماری زندگی جینے اور وقت گزارنے کا بنیادی راستہ بن جائیں گی۔ خیال رہے کہ میٹا اگلے پانچ سے 10 سال ایک عمیق دنیا کو بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں لوگ سونگھنے، چھونے اور سننے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے تاکہ وہ ورچوئل ریئلٹی میں محو ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے