پرویز رشید

پرویز رشید کا عمران خان کو نوازشریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا اور سیاست کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں، انہیں اس کے لئے نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب کو حکومت کرنا آتی نہیں ہے اور انہیں تحریک چلانا ابھی سیکھنا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شاگردی اختیار فرمائیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ شاگردی کے دوران عمران خان تدبر، دور اندیشی، حکمت، صبر، تحمل، دکھ برداشت کرنا اور تکلیفیں کاٹنا سب سیکھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ نواز شریف سے نامساعد حالات میں بھی عوام کا مستقبل بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رکھنا بھی سیکھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے