شیری رحمان

بینچ جس طرح تنازعات، تقسیم کا شکار ہے عدلیہ کی ساکھ اور تاثر کے لیے ٹھیک نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد  (پاک صحافت) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے سپریم کورٹ بینچ سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ بینچ جس طرح تنازعات، تقسیم کا شکار ہے عدلیہ کی ساکھ اور تاثر کے لیے ٹھیک نہیں۔  شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 9 ارکان پر مشتمل عدالتی بینچ 3 ارکان تک محدود ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ صاف ظاہر ہے یہ بینچ اکثریت اور غیرجانبداری کھو چکی، فیصلے سے پہلے بینچ متنازع ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فل کورٹ بینچ کی درخواست مسلسل مسترد ہونے پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، اعلیٰ عدالت سے گزارش ہے فل کورٹ بینچ کی درخواست پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صرف حکومت کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے، اس بحران کا حل کورٹ کی اجتماعی دانش میں ہے، 3 ججز پر مشتمل بینچ کا فیصلہ عدالتی اجتماعی دانش نہیں ہو سکا، معزز  ججز کو اندرونی تقسیم، تنازع زائل کرنے کے لیے ساتھ بیٹھناچاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کو اپنی ساکھ، غیرجانبداری کا تاثر بحال کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے