مریم اورنگزیب

موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی کام 15 ماہ میں مکمل ہو سکتے ہیں تو پچھلے 4 سال میں کیوں نہیں ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال ایک ہینڈ پمپ لگا کراس کی تشہیر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بارہ کہو بائی پاس منصوبہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے، یہاں سے مریض بھی آتے ہیں، بچے پڑھنے بھی آتے ہیں، مزدور بھی آتے ہیں، کئی گھنٹوں تک یہاں ٹریفک جام ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے