وزیراعظم شہبازشریف

چھ ماہ میں گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ اگلے چھ ماہ میں گوادر کو ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے جس کے بعد توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 6 ماہ میں حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن دسمبر میں مکمل ہوگا، 90 میگاواٹ کا سسٹم میں اضافہ ہوگا، حب اوماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیزیبلیٹی تیاری کے مراحل میں ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں، طویل مدتی منصوبوں میں وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے۔ گوادر بندرگاہ کو جدید ترین بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے