بلاول بھٹو

عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے اس وقت ہر پاکستانی شہری کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک پریشان ہے۔ اس بحران کے باوجود اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو یہ تباہ کن ہوگا۔ ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، ہر جگہ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔ لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا، آج بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے