پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) انسدادا دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بارہ رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنماوں نے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر زبیر خان نیازی، میاں محمود الرشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے