ناصر حسین شاہ

چوہدری پرویز الہی کبھی بھی اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کبھی بھی اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دو سیاسی سوچ ہیں، ایک پارلیمنٹ کو مضبوط اور دوسری تحلیل کرنے والی ہے۔ خان صاحب اور ان کے حواری پارلیمنٹ تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی خود کہہ چکے کہ 99 فیصد اراکین اسمبلی تحلیل کے حامی نہیں۔ اور وہ کسی صورت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حامی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے