حافظ حمداللہ

عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب سیاست کے خاتمے کی باری ہے، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب سیاست کے خاتمے کی باری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایک دن عمران خان ضرور کہیں گے کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا میری غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! وہ وقت گیا جب تم ڈنڈے ہتھوڑے کے سہارے ملک پر مسلط تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو پارلیمنٹ جاتے ہیں، نہ صوبائی اسمبلیاں توڑتے ہیں، نہ استعفیٰ دیتے اور نہ ہی مراعات چھوڑتے ہیں۔

واضح رہے  حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ  عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے؟ وہاں تو کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے