آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر کمانڈروں کی شہیدوں کے گھروں میں آمد ہوئی، اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 الگ واقعات کے دوران 8 کسٹمز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ہدائیت پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہیدوں کے گھروں میں جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، جس پر شہداء کے اہل خانہ نے اس حمایت اور تعظیم پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے