شہداء

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4جوان شہید

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 4 سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے