چوہدری سرور

چوہدری سرورنے پی ٹی آئی قیادت کو سارے رزا کھولنے کی دھمکی دے دی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے سابق گورنر چوہدری سرور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو سارے راز کھولنے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ  افسوناک کی بات ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ ماحول میں کشیدگی آئے۔رات کو مجھے کال آئی کہ پرویز الہٰی ہار رہا ہے کہ اجلاس ملتوی کردیں، میں نے کہا کہ جو وزیر اعظم صاحب کہیں گے میں کر دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق  چوہدری محمد سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمیں نے پہلے بھی گورنر شپ سے استعفی دیا، مجھے عہدوں سے پیار نہیں ہے، ہم سب نے ملکر عمران خان کو وزیر اعظم بنایا، میں، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی وزرات اعلیٰ کے امیدوار تھے۔عمران خان نے سمجھا کہ عثمان بزدار نیا پاکستان بنا سکتا ہے لیکن  پورے پاکستان نے دیکھا کہ بزدار نیا پاکستان کس طرح بنا رہا ہے۔

واضح  رہے کہ چوہدری سرور نے مزید کہاکہ کبھی چیف سیکرٹری بدلا جارہا ہے، ملازمتیں بکتی رہیں، اے سی اور ڈی سی پیسے دے کر لگ رہے ہیں، ہم پھر بھی چپ رہے۔ہم دل پر پتھر رکھ کر پھر بھی عمران خان کے ساتھ رہے، رمضان کا مہینہ ہے، اگر میری باتیں سچ نہ ہوئیں تو قوم جو سزا دے گی منظور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے