کیا آپ جانتے ہیں اداکار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے بتا دیا ہے کہ ان کا ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ اسامہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کافی دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ منگنی اور شادی کے بارے میں مسلسل پوچھے جانے والے سوالات سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا اور ہم گاڑی میں بیٹھے تھے کہ ایک خاتون نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور مجھ سے پوچھا کہ آپ کی بیوی زینب کہاں ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اسی طرح وہاں ایک بس سے دو لڑکیوں نے مجھے دیکھ کر زور سے کہا کہ وہ دیکھو، یہ زینب کا منگیتر ہے جس کے بعد میرے والد نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم نے منگنی کر لی ہے؟

واضح رہے کہ اسامہ خان نے بتایا کہ یہاں تک کہ میرے والد کے دوستوں نے مبارک باد بھی دی اور ساتھ ہی کھانے کی فرمائش بھی کر دی۔ اُنہوں نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے اپنی منگنی اور شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے زینب سے منگنی نہیں کی، یہ سب مداحوں نے بس خود سے فرض کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے