ایمل ولی خان

اگر اسمبلیاں توڑنی ہیں تو اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟ ایمل ولی خان نے سوال اٹھا دیا

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنی ہیں تو اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟ ایمل ولی خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت اس لیے دیا گیا ہے کہ صوبوں میں عدم اعتماد لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے جاری بیان میں عمران خان کے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اس لیے دیا گیا تاکہ دونوں صوبوں میں اپوزیشن عدم اعتماد لائے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ اتحادی حکومت کو تجویز ہوگی کہ 23 دسمبر تک عدم اعتماد نہ لائی جائے تاکہ یہ جھوٹا مزید جھوٹا ثابت ہوجائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے