راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفوں کی تصدیق کرنے سے صاف انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفوں پر اصرار کر رہی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس معاملے پر صارف انکاری ہیں۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ استعفوں کی تصدیق الگ الگ ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق الگ الگ ہی ہو گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر کہا کہ اجتماعی استعفوں کی جگہ تحریک انصاف کا وفد اسپیکر کے سامنے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق طے پایا ہے کہ اسپیکر کی گڑھی خدا بخش سے واپسی پر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات ہو گی۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ راکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر الگ الگ ہی کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے