ثمینہ پیرزادہ

ثمینہ پیرزادہ کادنیا کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور رنج کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے دنیا کی موجودہ صورتحال پر انہتائی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس وبا سے کچھ نہیں سیکھا، ہم اب تک الگ ہیں۔ دوسری جانب فلسطینیوں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا جنگ بند کرو اور اس سیارے کو بچانے کے لیے امن قائم کرو۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کاش لوگوں کو عقل آجائے، ہمیں دنیا میں امن قائم کرنے کی خاطر تنازعات کو حل کرنے اور اس خوبصورت زمین کو سب کے لیے رہنے کا ایک بہتر مقام بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ ہم نے کورونا سے کچھ نہیں سیکھا، ہم اب تک جدا جدا بٹے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جنگ بند کرو اور اس سیارے کو بچانے کے لیے امن قائم کرو۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے