کورونا وائرس

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید تیس شہری جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز میں بے حد اضافہ ہورہا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیس شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار 051 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4874 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 30 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1681 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر نے ایک بار پھر تباہی مچائی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے عوام کو ایس او پیز کا خیال رکھنے اور کورونا پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے