بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کاسردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عطاء اللہ مینگل کے لواحقین سے اظہارت تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ان کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے