شہباز شریف

وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پر جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تکنیکی و فنی تعلیم یکساں کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کے لیے اسکل کمپنی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ کے فوری قیام کی ہدایت کرتے ہوئے اس پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عالمی معیار کی تکنیکی و فنی تربیت کی فراہمی کے لیے کمیشن کو مزید فعال بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تکنیکی شعبوں میں عالمی شہرت یافتہ اور بین الاقوامی سرٹیفکیشنز یقینی بنائی جائیں، ملک اور بیرونِ ملک موجود افرادی قوت کا ایک مربوط اور منظم ڈیٹا بیس بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عالمی معیار سے ہم آہنگ فنی اور تکنیکی تربیت کی منصوبہ بندی کی جائے اور بیرونِ ممالک روزگار سے متعلق کمپنیوں کے لائسنس رجیم میں اصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی افرادی قوت کو دھوکا دے کر معاشی نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کی جائے، ایسے عناصر دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی کا باعث بنتے ہیں، سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتیوں میں میرٹ اور شفافیت رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے