وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ترکمانستان کو پاکستان کا برادر ملک سمجھتے ہیں، پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو اسٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے