پولیس

چمن جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے پر 3 پولیس افسران معطل

چمن (پاک صحافت) چمن میں عید کے روز جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے پر جیلر سمیت 3 پولیس افسران معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے جیلر کوثر حیات سمیت 3 معطل پولیس افسران کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی ہے جبکہ بھاگنے والے 17 خطرناک قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جیل میں تعینات تمام سپاہیوں کو بھی انکوائری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق نماز فجر کے وقت اہلکار قیدیوں کو بیرک نمبر چار سے نماز پڑھنے کیلئے نکال رہے تھے تو چند ملزمان نے حملہ کردیا اور سرکاری رائفل چھین کر گیٹ پر موجود اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ گیٹ اہلکاروں نے پلٹ کر جواب دیا۔ جس سے ایک قیدی موقع پر مارا گیا۔ پولیس کے مطابق قیدیوں نے گیٹ پر گولیاں چلاکر تالہ توڑا اور بھاگ گئے۔

پولیس نے بھاگنے والے قیدیوں کی فہرست تیار کرلی۔ فہرست کے مطابق فرار قیدی قتل، اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق مفرور قیدیوں کا تعلق مختلف گینگس سے تھا۔ دو کو سزائیں بھی ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ایک مفرور قیدی کی گرفتاری بھی کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے