گرل فرینڈ کی وجہ سے فلم سے نکال دیا گیا تھا، سیف علی خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں گرل فرینڈ کی وجہ سے پہلی فلم سے ہی نکال دیا گیا تھا۔  خیال رہے کہ سیف علی خان کا پرانا انٹرویو دوبارہ زیر گردش ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی محنت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم کچے دھاگے کی پروموشن کے دوردرشن کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ محنت کی باتیں کرتے ہیں، محنت کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ آٹو رکشا میں بیٹھو 10 چکر لگاؤ، کسی کے آفس میں 3 گھنٹے بیٹو، اسے محنت کہتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ میری بھی محنت تھی لیکن کچھ الگ طرح کی تھی۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ڈائریکٹر نے کہا کہ ’گرل فرینڈ چھوڑ دو یا فلم کرلو‘۔  سیف علی خان نے بتایا کہ مذکورہ فلم بےخودی تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی۔سیف نے یہ بھی بتایا کہ ابتدا میں انکے ساتھ کوئی کام کرنا نہیں چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے