راجہ پرویز اشرف

اتحادیوں کے بیانات اور ملاقاتیں عمران خان کے تاریک مستقبل کی نوید دے رہی ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی ملاقاتیں اور بیانات عمران خان کے تاریک مستقبل کی نوید دے رہی ہیں، حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی خان صاحب کو بتائے کہ انہیں قومی اسمبلی میں 172 ارکان شو کرنیکی ضرورت ہے۔ عمران خان کو اپنوں کا اعتماد ہی حاصل نہیں، ڈی چوک میں دس لاکھ افراد بلانا غیرمتعلقہ ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی بچت ہاؤس میں اکثریت ثابت کرنے میں ہے، باہر کا ماحول خراب کرنا مسئلے کا حل ہے نہ اس سے معاملات سلجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ تو کیا اب 10 کارکن بھی آپ کی کال پر کان نہیں دھریں گے، آپ کے منہ سے جھڑنے والے “پھول” آپکے لیے کانٹے بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے