متعدد ممالک پاکستان پر اسرائیل کو تسلم کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں، سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے اہم انکشاف کردیا

متعدد ممالک پاکستان پر اسرائیل کو تسلم کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں، سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے اہم انکشاف کردیا

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ہائی کمشنر عبد الباسط نے دو تین باتیں کہی ہیں، عبد الباسط نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل مندوب منیر اکرم اسرائیلیوں سے بات چیت کررہے ہیں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہارون الرشید نے مزید انکشاف کیا کہ تین مختلف جگہوں سے دباؤ آرہا ہے، عرب امارات کی طرف سے، وہاں پر جو موساد نے اڈا بنایا ہے اس سے پاکستان کی جاسوسی کی جارہی ہے، امریکہ بھی جتنا دبائو ڈال سکتا ہے وہ ڈال رہا ہے، متحدہ ارب امارات پاکستانی میڈیاہاؤسز اور جرنلسٹ حضرات سے رابطہ کررہا ہے اور بڑی لابنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوری تسلیم نہیں کرسکتا کیونکہ ہائوس آف سعود اس وقت تقسیم ہے، سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے تو ہمارے لئے آسان ہوجائیگا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے خاموشی سے بات چیت ہورہی ہے۔

اگر پاکستان اور بنگلہ دیش مان لیتے ہیں تو باقی کون سے دیوار رہ جائے گی، اسرائیلی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں آپ کی مدد کرینگے، اسرائیل نے ہر جو کام فلسطین میں کیا وہی کشمیر میں ہوا، بھارت نے سی پیک کو ختم کرنے کیلئے ایک بڑی فوج تیار کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس اسرائیل نے فلسطین میں انسانیت سوزی کی تمام حدود کو پار کیا اس سے کشمیر میں انصاف کی توقع رکھنا کیسے عقل مندی ہوسکتی ہے، انہوں نےآخر میں کہا کہ اسرائیل کے حوالے پارلیمنٹ میں کھلی بحث ہونی چاہیے جیسے قادیانیت کے مسئلے پر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے